”کہیں نہ کہیں اس پر بات ہورہی ہے“، مظہر عباس نے پاکستان میں صدارتی نظام لائے جانے کی خبروں کی وضاحت

”کہیں نہ کہیں اس پر بات ہورہی ہے“، مظہر عباس نے پاکستان میں صدارتی نظام لائے ...
”کہیں نہ کہیں اس پر بات ہورہی ہے“، مظہر عباس نے پاکستان میں صدارتی نظام لائے جانے کی خبروں کی وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام بہت خوفناک ہوگا کیونکہ ایک صوبہ بڑی طاقت میں ہے ، صدارتی نظام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آنا چاہئے لیکن جب حکومتی لوگ اس قسم کی باتوں کا دفاع کرنا شروع کردیں تو پھر پتہ چلتاہے کہ کہیں نہ کہیں اس بات پر گفتگو ہورہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کسی کا نا م ای سی ایل میں اس لئے ڈالا جاتاہے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوجائے ، نیب یا تو سب کا نام جن کے خلاف انکوائریاں ہورہی ہیں ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دے تو پھر تو ٹھیک ہے لیکن جب چناﺅ ہوتا ہے تو پھر سوال اٹھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا کروڑوں کا کاروبار پاکستان میں ہے ، نیب کو پک اینڈ چوز نہیں کرنا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے تاثر یہی جارہاہے کہ آپ کسی ایک جماعت کوٹارگٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول جو بات کہہ رہے ہیں ، وہ بہت درست ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام بہت خوفناک ہوگا کیونکہ ایک صوبہ بڑی طاقت میں ہے ، صدارتی نظام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آنا چاہئے لیکن جب حکومتی لوگ اس قسم کی باتوں کا دفاع کرنا شروع کردیں تو پھر پتہ چلتاہے کہ کہیں نہ کہیں اس بات پر گفتگو ہورہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بلاول کو احتیاط کرنی چاہئے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ملک ٹوٹ جائیگا تو یہ بڑی تشویشناک بات ہے ۔

مزید :

قومی -