کورونا کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ، اموات کی تعداد کتنی ہوگئی؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

کورونا کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ، اموات کی تعداد کتنی ہوگئی؟ ...
کورونا کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ، اموات کی تعداد کتنی ہوگئی؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس  کی وجہ سے  15 اموات ہوئی ہیں جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔  اس دوران کورونا وائرس کے 704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 644 ہوگئی ہے۔  پاکستان میں ایک دن میں 6 ہزار 780 لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے  جس کی وجہ سے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 147 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 378 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 232، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 793، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں 307، اسلام آباد میں 223 اور آزاد جموں و کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 96 ہزار 946 ہوگئی ہے اور اب تک 2 لاکھ ایک ہزار 743 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں 8 لاکھ 25 ہزار 376 افراد ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہزار 266 ہوگئی ہے۔ یہاں اب تک 9 لاکھ 45 ہزار 833 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 834 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

یورپی ملک سپین میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 759 اور ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 902 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں ایک لاکھ 95 ہزار 351 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ یہاں ہلاکتیں بڑھ کر 26 ہزار 384 ہوگئی ہیں۔ فرانس میں کورونا کی وجہ سے 22 ہزار 614، برطانیہ میں 20 ہزار 319 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -قومی -