منشیات کیس، رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 6جون تک ملتو ی کردی،دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے وکلا ء نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ کرونا وائرس کے پیش نظر ذاتی سکیورٹی گارڈز کو ساتھ نہیں رکھا اور اس وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔
،عدالت نے رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کر تے ہوئے انہیں 6جون کوفرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کر لیاہے۔،اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف 15کلو ہیروئن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔