چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیا سے محروم

  چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیا سے محروم

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے اوردیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے سرفراز کے گھر سے6لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے اکرم کے گھر سے 4لاکھ75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ مسلم ٹاون میں ڈاکوؤں نے عمر کے گھر سے3لاکھ 15ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے توصیف کے گھر سے1لاکھ 30ہز ار کی نقدی اور دیگر سامان، نواب ٹاون میں ڈاکوؤں نے کلیم اللہ کے گھر سے 2لاکھ، دیگر سامان لوٹ لیا۔جنوبی چھاؤنی میں فیضان سے55ہزار اور دیگر سامان۔لاری اڈا میں لطیف سے 20ہزاراور دیگر سامان،مغلپورہ میں الیاس سے15 ہزار اور دیگر سامان چھین لیا۔ گڑھی شاہو، نواں کوٹ سے گاڑیاں ریس کورس،شاہدرہ ٹاون،ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -