موبائل فون سنیچر گرفتار

  موبائل فون سنیچر گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) نشتر کالونی پولیس نے چوری اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث2گینگز کے 4ملزمان گرفتارکرکے15لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور لاکھوں روپے مالیت کے60موبائل فونز بھی برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔

دوران تفیتش گرفتار ملزمان کے سرغنہ گینگز وسیم اور جمیل سمیت ان کے ساتھی فیاض اور کامران نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چوری اور سینچنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالونی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی جانب سے پیشہ ور گینگز کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -