ساندہ، زمین کے تنازع پر چچا کو قتل کرنیوالا بھتیجا گرفتار

ساندہ، زمین کے تنازع پر چچا کو قتل کرنیوالا بھتیجا گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے زمین کے تنازع پر چچا فیاض کو قتل کرنے والا بھتیجا کاشف کو گرفتار کر لیا۔ملزم کاشف نے رکشہ ڈرائیور چچا فیاض کوچلتے ہوئے رکشے کے اندر سر میں فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔مقتول فیاض کا ملزم کاشف کے بہنوئی کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ملزم کاشف کو اپنی بہن کا گھر خراب ہونے کے خدشہ پر چچافیاض کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ملزم کاشف قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے مقتول فیاض کا سامان اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

 انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے ملزم کاشف کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -