ساندہ میں نوجوان پراسرار طور پر تیسری منزل سے گر کر زخمی

ساندہ میں نوجوان پراسرار طور پر تیسری منزل سے گر کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ساندہ میں نوجوان پراسرار طور پر تیسری منزل سے گر کر زخمی۔ زخمی نعمان کے بھائی کا کہنا ہے کہ پانچ پولیس اہلکارگھر میں داخل ہوئے اورچھت پر بھائی نعمان سو رہا تھا، جسے پولیس والوں نے جگا کر کہا تم پتنگ بازی کر رہے تھے، بھائی نے کہا کہ مجھے تم نے جگایا میں تو سو رہا تھا۔ اسی بات پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے نعمان پر تشدد شروع کر دیا،دوران تشدد نعمان دھکا لگنے سے تیسری منزل سے گر گیا۔
نعمان کے گرتے ہی پولیس اہلکار فرار ہوْگئے۔ پولیس اہلکاروں کی خلاف تھانہ ساندہ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے ایس ڈی پی او گلشن راوی کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی

مزید :

علاقائی -