کورونا کی آڑ میں مساجد پر چڑھائی بہت بڑا المیہ ہے،اشرف جلالی

کورونا کی آڑ میں مساجد پر چڑھائی بہت بڑا المیہ ہے،اشرف جلالی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کورونا کی آڑ میں مساجد پر چڑھائی بہت بڑا المیہ ہے۔روئے زمین پر قائم مساجد اسلامی تہذیب کے زندہ حوالے ہیں۔کھلی مساجد امت مسلمہ کے وجود اور اسلام کی ترقی پر دلالت کرتی ہیں۔

اسلام دشمن قوتوں نے پہلے نائن الیون کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمہ کی آڑ میں ہنستے بستے اسلامی ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کیا۔

اور اب کرونا وائرس کو کرونا فوبیا بنا کر ایک نہایت خطرناک ایجنڈا مسلط کیا جا رہا ہے۔مساجد کو مکمل بند کروانا یا کھلی مساجد میں سماجی فاصلے کے نام پر اپنا حکم چلانا علی الترتیب دونوں کام ہی غیر مسلم قوتوں کی ایک درینہ حسرت ہے۔ایک بیماری کے نام پر دہشت پھیلاناایک بیماری کے نام پر مسلمانوں پر اپنی مرضی مسلط کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ہماری دلیر پولیس نے تاریخ میں نچلی سطح پرکبھی کسی ضروری سے ضروری کام میں بھی اتنی دلچسپی نہیں دکھائی جتنا مساجد بند کروانا یا نمازیوں کے درمیان فاصلہ کروانے کو وہ زندگی موت کا مسئلہ بنائے ہوئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -