وزیر اعظم کی محنت سے پی ٹی آئی ادارہ بن چکی ہے،اعجاز چودھری

وزیر اعظم کی محنت سے پی ٹی آئی ادارہ بن چکی ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر نے پارٹی کے 24 ویں یوم تاسیس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 24 ویں یوم تاسیس پر پارٹی چیئرمین عمران خان اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیراعظم عمران خا ن کی شب و روز محنت سے یہ پارٹی اب ایک ادارہ بن چکی ہے،عمران خان نے اپنی قائدانہ صلاحیت کی بدولت کرپٹ مافیا کو شکست دی،عمران خان کی جانگُسل جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں بادشاہت نہیں بلکہ جمہوریت ہے اور ہر ایک کو آزادی رائے کا پورا حق حاصل ہے۔

،انصاف کی حکمرانی، کرپشن سے پاک پاکستان اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک انشاء اللہ ضرور ترقی کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہپارٹی کا یوم تاسیس تنظمیوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہم سب کی منزل ایک ہے عمران خان کی قیادت میں کارکنان متحد ہے،عمران خان کی قیادت میں ملک کے اندر انصاف کی حکمرانی، معاشی اور عدالتی انصاف کی یکساں فراہمی،ملک کے اندر غریب اور امیر کو یکساں ترقی،تعلیم، سمیت مواقع فراہم کریں گے،سابق ادوار میں ملک پر اشرافیہ،جا گیر دار، سرمایہ دار اور وڈیروں نے ملکی وسائل پر قبضہ کر رکھا تھا مگر اب ملک میں عوام کی حکمرانی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -