لاک ڈاؤن سے غربت میں اضافہ ہوا،ذکر اللہ مجاہد

  لاک ڈاؤن سے غربت میں اضافہ ہوا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے صوبائی دارالحکومت میں شرح غربت میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے۔جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن سمیت دیگر فلاحی اور رفاہی این جی اوز کے ریلیف کے باوجود ایک بڑی تعداد میں دیہاڑی دار اور سفید پوش افراد مدد کے منتظر ہے۔حکومت رمضان المبارک میں بڑی تعداد میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کی عملی مدد کیلئے اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے مرکزی ریلیف سنٹرز سے50 پختوان خاندانوں میں خشک راشن کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، صدر پختون امن جرگہ لاہور ارشد خان بونیری و دیگر رہنما موجود تھے۔

 ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بلاامتیاز رنگ و نسل اور مذہب کے خدمت کے کام جاری رکھے گی۔رمضان المبارک ہمدردی و غمگساری کا مہینہ ہے اس لئے اس ماہ مبارک میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ لوگوں کو بروقت سحری اور افطاری کا سامان میسر ہو۔ بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے ارد گرد موجودغرباؤ مساکین، نادار بے سہارا،یتیم بچوں اور بیواؤں کی کفالت اور ان کی ہر ممکن مدد کا اہتمام کرنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -