رمضان المبارک میں ذخیر ہ اندور متحرک: لیموں 200، کھجور 150اور چکن 10روپے کلو مہنگا

  رمضان المبارک میں ذخیر ہ اندور متحرک: لیموں 200، کھجور 150اور چکن 10روپے کلو ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد کے سا تھ ہی مہنگا ئی کا جن بے قابو ہو نے لگا،حکو مت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کے خلا ف ایکٹ اور کا رروا ئیا ں ہوا کی نذر ہو گئیں۔ لیموں 200 جبکہ چکن 10 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔ کھجور کی قیمت میں 50سے 150روپے کلو تک کااضافہ ہو گیا۔ایرانی کھجور 500روپے کلو،سی کوالٹی 150 اور بی کوالٹی کی کھجور 300 سے ساڑھے 400روپے کلوفروخت ہونے لگی۔تفصیلا ت کے مطابق رمضان المبارک شروع ہونے پرلیموں کی قیمت 200 روپے سے بڑھ 400 روپے کلو ہو گئی،اسی طرح ایرانی کھجور چند روز قبل ہی دگنی مہنگی ہو کر 16 ہزار روپے من ہو گئی تھی جس کی قیمت 400 روپے کلو بنتی ہے۔برائلرگوشت کی قیمت202سے بڑھ کر 212روپے کلو ہو گئی۔ زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146روپے کلو ہو گئی،2دنوں میں برائلر گوشت 21روپے کلو مہنگا ہوا۔علاوہ ازیں کورونا وبا کے پیش نظر 31ریلیف رمضان بازاروں کا بوجھ 10 ماڈل بازاروں پر پڑ گیا ہے، سفید پوش طبقہ حکومتی ریلیف کا منتظر ہے،ماہ رمضان میں آٹا،چینی،گھی،دالوں،سبزیوں و پھلوں پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی۔ دوسری طرف ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے صوبے میں موجود 32 جبکہ شہرکے 10ماڈل بازاروں میں عوام کو 20کلو آٹے کا تھیلا 805روپے میں ملے گا،ماڈل بازار ہفتہ بھر کھلے رہیں گے جہاں سبزیاں اور پھل ڈی سی ریٹ سے بھی کم قیمت پر فروخت ہوں گے۔ اشیاء ضروریہ بازار سے 5 سے 15 روپے کلو تک سستی ہونگی۔ دوسری جانب یو ٹیلٹی سٹورز پر بھی عوام لمبی قطا روں میں لگے اپنی با ری کا انتظا ر کر تے نظر آئے اور ساتھ یہ بھی شکو ہ کر تے رہے کہ اتنے انتظا ر کے با وجو د بھی ضرورت کی تما م اشیا ء ایک جگہ سے نہیں ملتی ہیں عوام کا کہنا تھا کہ ایک تو روزہ ہے اور دوسرا کئی کئی گھنٹے انتظا ر بھی کر نا پڑتا ہے۔ انہو ں نے کہ وزیرا عظم غریب عوام کا کچھ تو خیا ل کر یں ریلیف پیکج کے نا م پر عوام کو ذلیل وخوار کیا جا رہا ہے \

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -