یکم رمضان کو گرانفروشی پر 12 دکاندار گرفتار،43ہزار جرمانہ

  یکم رمضان کو گرانفروشی پر 12 دکاندار گرفتار،43ہزار جرمانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ326 مقامات کو چیک کیا گیا،34 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 43 ہزار 500 روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ12 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات،12 افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈ ی سی لاہور دانش افضال نے رمضان المبارک کے حوالے سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں تمام دکانوں پر سرکاری ریٹ پر عمل درآمد سختی سے کروایا جائے اور دکانوں کی چیکنگ کی تعداد کو بڑھایا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -