سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں کے شیڈول افسوسناک ہیں،عظمیٰ بخاری

سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں کے شیڈول افسوسناک ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ حکمران ٹولے کیلئے باعث شرمندگی بن چکا ہے۔پوری دنیا میں سماجی فاصلے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔پاکستان میں سرکاری سطح پر افطار پارٹیو ں کے شیڈول جاری کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کورونا کے نام پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھیک مانگ رہے ہیں۔عام آدمی کو گھروں میں رہنے کے حکم نامے جاری ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سرکاری و غیر سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی لگائی ہے۔

پنجاب حکومت فوری شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا شیخ رشید نے افطار پارٹی کا اعلان کرکے عثمان بزدار کے اختیارات کو چیلنج کیا ہے۔عمران صاحب دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کا آپ کے چہتے شیخ رشید نے چیلنج کردیا ہے۔سلطنت عمرانیہ میں عام آدمی کیلئے لگ پاکستان اور بادشاہ سلامت کے لاڈلوں کیلئے الگ پاکستان ہے۔شیخ رشید ریلوے کا پیسہ لال حویلی کا جاگیر سمجھ کر گل شرلے اڑارہے ہیں۔شیخ صاحب لاہوریوں کو آپ کی افطاری نہیں چاہیے۔شیخ صاحب لال حویلی کے مسکین اور نادار افراد میں افطاری کے خرچے کا راشن تقسیم کردیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -