وزیر اعظم اشرافیہ سے عوام کیلئے مانگ رہے ہیں،میاں سعید

وزیر اعظم اشرافیہ سے عوام کیلئے مانگ رہے ہیں،میاں سعید

  

لاہور(پ ر)ممتازقانون دان، ما ہر معدنیات اورانسانی حقوق کے علمبردارمیاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اشرافیہ سے عوام کیلئے مانگ رہے ہیں۔آفات وبلیات کے دوران پاکستانیوں کی استقامت اوران کاجذبہ ایثاروسخاوت قابل قدراورقابل رشک ہے۔وہ اپنے وطن اورہم وطنوں کوکرونا کے رحم وکرم پرچھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔وزیراعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے حامل ہیں،وہ یقینا کروناوباکوشکست دیں گے۔

تاہم اس کیلئے عوام کواپنے منتخب اورمحبوب وزیراعظم کی پشت پرکھڑے رہنا ہوگا۔منتخب حکمران کروناوبا کا ہرپہلودیکھتے ہوئے اس وباکونابودکرنے کیلئے درست اور دوررس فیصلے کررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں محمدسعیدکھوکھر نے مزیدکہا کہ کروناوبا سے بچاؤاورنجات کیلئے ہونیوالے اقدامات کی کامیابی کاانحصار عوام کے بھرپور تعاون پر ہے۔شہری میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑیں اوراپنی سرگرمیاں محدودکریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کااستعمال نہیں کرسکتی،عوام خوداپنے اندراحساس پیداکریں۔ہماری اورہمارے پیاروں کی بیش قیمت زندگی بے احتیاطی اورہٹ دھرمی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کروناوبا کیخلاف اپنے دستیاب وسائل میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔آنیوالے پندرہ روزمیں کروناوبا میں شدت پیداہونے بارے ماہرین کے خدشات اورتحفظات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی،خدارامیڈیا میں کروناوبابارے آنیوالی معلومات اور اطلاعات کوسنجیدگی سے لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو نمازوں سمیت دوسری عبادات کے دوران اختیاطی تدابیر ملحوظ خاظررکھناہوں گی۔ماہ صیام روزہ داروں کوحد سے تجاوزنہ کرنے اورمیانہ روی اختیارکر نے کادرس دیتا ہے،اس ماہ مقدس کے دوران عبادات میں محورہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کروناکوہراناہے توسندھ سمیت چاروں صوبوں کیلئے وفاق کی تقلید اشدضروری ہے۔مرکزیت کے بغیر ہم اس مہلک وباکوشکست دینے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -