حکومت دو ماہ بعد بھی ڈاکٹروں کو کٹس نہ دے سکی،حنا پرویز

  حکومت دو ماہ بعد بھی ڈاکٹروں کو کٹس نہ دے سکی،حنا پرویز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب،کے پی اور بلوچستان میں ڈاکٹرزسب سے زیادہ کورونا کا شکار ہورہے ہیں۔دو ماہ بعد بھی حکومت طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا نہیں کرسکی۔حکومتی ترجمانوں میں بیان بازی کی ریس لگی ہیں۔وزیراعظم سے لر کر ہر وزیر اور مشیر کو صرف خبروں میں رہنے کا شوق ہے۔ایک بھی حکومتی عہدیدار عوام کو درپیش مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

تبدیلی سرکار کی اٹھارہ میں ماہ کی ٹوٹل کارکردگی تقریروں اور زبانی جمع خرچ پر مشتمل ہے۔نئے پاکستان میں عوام کو نہ گھبرانے کا درس اور حکمرانوں کو انجوائے کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کورونا کی وجہ سے پاکستان میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ ہے۔لیکن وزیراعظم دن رات بھیک مانگنے میں مصروف ہیں۔حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر کرنے کی بجائے کشکول کو مزید بڑھاکرنے پر ہے۔اگر عمران خان ایک سال مزید قوم پر مسلط رہے تو آئندہ بیس سالوں تک کوئی بھی شخص پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال نہیں سکتا۔لہذا اب عمران خان وک گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے تاکہ پاکستانی عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -