عمران خان نے ہمیشہ ملکی مفاد کے منافی اقدام کئے،سعدیہ تیمور
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ عمران خان کشکول اٹھائے کیوں دنیا کے سامنے پھر رہے ہیں، عمران خان ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے عوام کی شرمندگی ہو،عمران خان نے ہمیشہ ملکی مفاد کے منافی اقدامات کئے۔
ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان الزام تراشی کی سیاست کرکے سیاستدانوں کا وقار مجروح کررہے ہیں،حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں مگر عمران خان سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہوئی اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا - مسلم لیگ ن نے 2013ء کے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی، زراعت، صنعت او رمعیشت کے فروغ کے لئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے اور اقتدار میں آکرن لیگ نے ایک ایک وعدہ پورا کیا جبکہ تحریک انصاف نے قوم سے کئے گئے تمام وعدے بھلادئیے، تحریک انصاف نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں او ر صحت یاب ہونے کے بعد عوام نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم لائیں گے، مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام نے ہمیشہ اسی جماعت کی کارکردگی کو سراہا اور انتخاب میں شیر پر مہر لگائی،