منافع خوروں نے نرخنامے ہوا میں اڑا دیے،عابد صدیقی

منافع خوروں نے نرخنامے ہوا میں اڑا دیے،عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی سرکاری نرخ ناموں کو منافع خوروں نے ہوا میں اُڑا دیا رمضان المبارک کے آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے عوام کی قوت خرید پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ ہونے کے برابر ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں آلو ساڑھے 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

، پیاز ساڑھے 4 روپے اور مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 7 روپے فی کلو اور کیلے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے میں بکرے اور گائے کا گوشت مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دہی، تازہ دودھ اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -