شہبازشریف دلیر ہیں تو نیب کا سامنا کیوں نہیں کرتے،مومنہ

شہبازشریف دلیر ہیں تو نیب کا سامنا کیوں نہیں کرتے،مومنہ

  

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ شہبازشریف بہت بہادر بنتے ہیں لیکن نیب میں پیش ہونے سے فرار ہوگئے، شہبازشریف دلیر ہیں تو نیب کا سامنا کیوں نہیں کرتے،حمزہ شہباز چند رو ز گرفتار رہے تو ن لیگ کو ناگوار گزرا،ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا جبکہ نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے۔

 اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے ادوار میں کرپشن کی انتہا کرنے والوں کا حساب چاہتی ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، یہ نیا پاکستان ہے،یہاں سب قانون کے تابع ہیں اور تبدیلی یہی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام میں پکڑ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا،اسے انجام بھگتنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہورہے ہیں اور لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا۔ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی اوربدعنوان عناصر نے ملک و قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -