حکومت کورونا کی رو ک تھام کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

حکومت کورونا کی رو ک تھام کیلئے کوشاں ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت ہر ممکنہ حفاظتی و احتیاطی اقدامات اُٹھا رہی ہے اس کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت اچھی طرح آگاہ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اربوں روپے کا رمضان پیکیج دیاہے سابق دور میں رمضان بازاروں کے نام پر بھی نمود و نمائش کی گئی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے نمود ونمائش کو بند کر کے خطیر رقم کی بچت کی ہے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی سبسڈی عوام کیلئے ہے اور اس کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائیں گے اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔