ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ احساس کفالت سنٹر،رقم ادائیگی کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ احساس کفالت سنٹر،رقم ادائیگی کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران احساس کفالت پروگرام کے تحت سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے احساس کفالت پروگرام کاہنہ سنٹر کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹر میں آئے ہوئے مستحقین سے بروقت اور پوری رقم کی ادائیگی کے بارے میں دریافت کیا اورکیش کاؤنٹرز پر تعینات ملازمین کی ورکنگ کے عمل اورکاؤنٹرز پر مستحقین کو رقم کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے مستحقین کو بروقت اور پوری رقم کی ادائیگی کی تلقین کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے کہا کہ سنٹر میں ہینڈ واش، ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔

اورسماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے اورمجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور موجودہ صورتحال کے پیش نظر غریب اور مستحق خاندانوں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -