قومی اتحاد سے معاشرتی مشکلات ختم کی جا سکتی ہیں،فائق شاہ

قومی اتحاد سے معاشرتی مشکلات ختم کی جا سکتی ہیں،فائق شاہ

  

لاہور (پ ر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ قومی اتحاد سے ہی معاشی اور معاشرتی مشکلات ختم کی جاسکتی ہیں ہمارے حکمران، سیاستدان اور زعما انا اور مفادات کے غلام ہیں جس کی وجہ سے عوام سے دور اور مقاصد سے کوسوں پیچھے ہیں۔صرف اتحاد اور مشترکہ پالیساں ہی ملک کو معاشی اور معاشرتی مشکلات اور وبا سے نکال سکتی ہیں۔

مذہبی اور سیاسی تقسیم نے نفرت کو جنم دیا ہے جو ذاتیات تک اتر آئی ہے۔ قومی اتحاد ہی قانون و انصاف کی بالادستی قائم کر سکتا ہے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ رمضان شروع ہوتے ہیں مہنگائی مافیا سرگرم ہو گیا ہے ایسے میں رحمت خداوندی۔ کیسے آسکتی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر پڑتال اور سمگلنگ روکنے میں حکومت کی ناکامی عوام کو اور مشکلات میں دھکیل رہی ہے حکومت کی ناک کے نیچے شہر اقتدار میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے آخر کس کی منصوبہ بندی اور لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔محمد فائق شاہ نے وزیراعظم ان کی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ ملک کو قومی اتحاد کی طرف لائیں تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -