ملکی معیشت کمزور ترین مراحل میں داخل ہو چکی ہے،جواد احمد

ملکی معیشت کمزور ترین مراحل میں داخل ہو چکی ہے،جواد احمد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے بذریعہ ویڈیو لنک پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو پہلی بار شدید ترین بحران کا سامنا ہے جس کے باعث ملکی معیشت کمزور ترین مراحل میں داخل ہوچکی ہے مگر حکومت اور اپوزیشن کی فقرے بازی میں کوئی فرق نہیں پڑا دونوں اپنے اپنے محاذوں پر ڈٹے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

جبکہ ذخیرہ اندوز مافیا نے رمضان المبارک کے آغاز ہی میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔

جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج سے دو روز قبل 40روے کلو بکنے والا آلو 70 روپے،چکن 160سے یکدم 210 اور اسی طرح دیگر اشیائے خوردونوش مہنگی ہوگئیں ہیں اور وہ ادارے جن کا کام ان بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہے وہ خاموش ہیں، صوبائی حکومتوں کا قیمتوں کنٹرول کرنے کا کوئی میکنزم نہیں ہے جب تک ذخیرہ اندوزں اور قیمتیں بڑھانے والوں کو سزا نہیں ہو گی قیمتیں کنٹرول نہیں ہو ں گی، جو حکومتی نمائندہ پرائسز کو چیک کرنے جاتا ہے اس کو رشوت دینے کی کوشش کی جاتی ہے حکومت کو خود پہلے ان اداروں کے ملازمین پر چیک لگانا چاہیے کہ کونسے بندے رشوت لیکر ایکشن نہیں کر رہے اور ان کو پکڑیں تاکہ دیگر لوگ اس سے سبق سیکھ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -