عام آدمی منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے،مریم گنڈا پور

عام آدمی منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے،مریم گنڈا پور

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لائرزونگ کی رہنما مریم گنڈاپور نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عام آدمی منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے۔انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔پہلے روزے ہی سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت ہوتے رہے ہیں جبکہ پرائش کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دکاندار ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔پنجاب میں حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں کسی چیز پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی۔شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں دس سال رمضان بازاروں کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی۔

 شہبازشریف ریلیف پسند اور عثمان بزدار مہنگائی پسند وزیراعلیٰ ثابت ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -