کرکٹر ثناء میر کا انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑ نے کا اعلان

      کرکٹر ثناء میر کا انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑ نے کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ثناء میر اپنے 15 سالہ کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہہ دل سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکور ہیں جس نے انہیں 15 سال ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا، یہ ان کے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور گرین جرسی زیب تن کرنا قابل فخر لمحہ ہوتا ہے، اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے، انشاء اللہ خدمت کا یہ سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔ثناء میر نے اپنے کیرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی اور 2009-2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔ ثناء میر نے ایک روزہ کرکٹ کیرئیر کا آغاز دسمبر2005، کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔ثناء میر نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے، ثناء میر کا شمار ان 9 خواتین کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نیایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000 رنز بنائے۔اس فہرست میں آسٹریلیا کی لِسا اسٹالیکر کاپہلا نمبر ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -