سلیم ملک کے لئے دوبارہ واپسی کی راہیں دشوار

سلیم ملک کے لئے دوبارہ واپسی کی راہیں دشوار

  

کراچی(یواین پی)ملکی کرکٹ کی خدمت کے خواہاں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کی کرکٹ سیٹ اپ میں دوبارہ واپسی کی راہیں کافی دشوار ہیں کیونکہ وہ دو ہزار تیرہ میں جاری پی سی بی نوٹس کا تاحال جواب نہیں دے سکے ہیں۔واضح رہے کہ 2000ء میں جسٹس قیوم ملک کمیشن کی سفارش پر سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی جسے دو ہزار آٹھ میں لاہور کی سول کورٹ نے ختم کردیا تھا البتہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل میں کسی بھی حیثیت سے محض اس وجہ سے واپس نہیں آسکتے کہ انہوں نے دو ہزار تیرہ میں پی سی بی کے ایک نوٹس کا ابھی تک جواب نہیں دیا جس کی وجہ سے پی سی بی اور آئی سی سی ان کے حوالے سے کوئی واضح بیان دینے سے قاصر ہے کہ انہیں کرکٹ کی سرگرمیوں میں واپسی کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم کمیشن کی جانب سے تاحیات پابندی کے بعد سلیم ملک نے انگلینڈ میں بعض ملاقاتیں کی تھیں جس کی گفتگو کے ٹرانسکرپٹ آئی سی سی کو موصول ہوگئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -