فٹنس ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں فائدہ ملے گا، عامر سہیل

  فٹنس ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں فائدہ ملے گا، عامر سہیل

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین عامر سہیل نے کہا ہے کہ پی سی بی کیجانب سے کھلاڑیوں کے لئے گئے فٹنس ٹیسٹ سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں بہت فائدہ ہوگا ایسے حالات میں جب کھیل جاری رکھنا نامکن ہے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر فٹ رہنے کا بہترین طریقہ یہ ہی ہے کہ ان کو گھروں میں رہتے ہوئے فٹنس ٹیسٹ کے لئے تیار کیا جائے تاکہ جب بھی کھیلوں میں ان کی واپسی ہو تو ان کو اس وقت کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئے عامر سہیل نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن نے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگر میاں معطل کی ہیں اور اس سے یقینی طور پر کھیلوں کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے بس اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کب تک سلسلہ اس طرح سے چلتا رہے دعاگو ہیں کہ جلد از جلد حالات بہتر ہو او رپوری دنیا اور پاکستان میں ایک مرتبہ دوبارہ سے کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغازہوجائے پوری قوم اس وقت کا شدت سے انتظار کررہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -