فٹنس ٹیسٹ پی سی بی کا احسن اقدام، محمد وسیم

فٹنس ٹیسٹ پی سی بی کا احسن اقدام، محمد وسیم

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد وسیم نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا ہی کھیلوں کی سر گرمیوں سے محروم ہوگئی ہے مگر ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیکر ایک بہت اچھا قدم اٹھایا ہے اس طرح سے ایک تو کھلاڑیوں کو اپنی فنٹس پر بھرپور توجہ دینے کا موقع ملا تودوسری طرف ان کو گھرمیں مصروفیات کا بھی ایک بھرپور موقع مل گیا ہے انہو ں نے کہا کہ کھلاڑی کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے اور اس کے بغیر وہ میدان میں ہرگز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکتا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -