ساؤتھ ایشین گیمز کے میڈلسٹ میں انعامی رقم تقسیم

ساؤتھ ایشین گیمز کے میڈلسٹ میں انعامی رقم تقسیم

  

راولپنڈی(یواین پی)وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے دفتر میں سات ریسلرز اور اسکواش ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو متعلقہ فیڈریشنز کے سیکریٹریز کی موجودگی میں انعامی رقم کے چیک دیئے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق گولڈ میڈلسٹ پلیئر کو دس لاکھ، سلور میڈلسٹ کو پانچ لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی قوم کا قمیتی اثاثہ اور ہماری نوجوان نسل کے ہیروز ہیں لہٰذا جو کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے حکومت انہیں مراعات اور کیش انعامات سے نوازے گی کیونکہ حکومت نے کھیلوں کی ترقی اور فلاح بہبود کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -