مرکزی بینک معیشت کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے، صنعتی شخصیات

مرکزی بینک معیشت کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے، صنعتی شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)صنعتی و تجارتی حلقوں نے کہا ہے کہ مرکزی بینک معیشت کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جو قابل تعریف ہے۔بزنس مینوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور عوام کی نوکریاں برقرار رکھنے کے لئے آسان شرائط پر اربوں روپے کے قرضے دئیے جا رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ اگر شرح سود میں مزید کمی ممکن ہو تو اس میں تاخیر نہ کی جائے۔صنعتی و تجارتی شخصیات نے کہا کہ ایک طرف تو سٹیٹ بینک معیشت کو سنبھالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف بعض عناصر اس پر الزامات عائد کرنے میں مصروف ہیں۔ سٹیٹ بینک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسکے بعض افسران نے کمرشل بینکوں کے مالکان سے ملی بھگت کر کے قومی خزانے کو ساڑھے چھ ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔اس معاملہ پر سٹیٹ بینک کی انتظامیہ کی مسلسل خاموشی سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں جن کی فوری وضاحت میں تاخیر نہ کی جائے۔مرکزی بینک اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے اقدامات کرے اور سالہا سال سے اہم آسامیوں پر تعینات افسران کو تبدیل کیا جائے، اندرونی احتساب کے نظام کو مستحکم کیا جائے اور دیگر ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ اس بینک اور فنانشل مارکیٹ کی شفافیت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، کھاتہ داروں اور حکومت کے نفادات پر ضرب نہ پڑے اور مرکزی بینک کو زیادہ آزادی دینے کے معاملہ پر سوالات کھڑے نہ ہوں۔

مزید :

کامرس -