کا شتکاروں سے اناج خرید نے کا وعدہ پورا کر ینگے، وزیرز راعت پنجاب

    کا شتکاروں سے اناج خرید نے کا وعدہ پورا کر ینگے، وزیرز راعت پنجاب

  

لاہور(کامرس ڈیسک) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو گندم کی ترسیل کے سلسلے میں پنجاب سیڈ کارپوریشن سے تعاون نہ کرنے کے سلسلہ میں چند شکایات موصول ہونے پرمراسلہ جاری کر دیا گیا اور اس کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب کو ضروری کاروائی کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔اس مراسلہ کے مطابق پنجاب کے رجسٹرڈ کسانوں سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذریعے گندم کی خرید کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ امسال پنجاب سیڈ کارپوریشن صوبہ بھر سے100 کلو گرام گندم کے بیج کے5 لاکھ60 ہزار تھیلے رجسٹرڈ کسانوں سے خرید کر رہا ہے۔اس ضمن میں کہا گیاہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے عملے کو گندم کی ترسیل کے سلسلہ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ضلعی انتظامیہ اْن سے بھرپور تعاون کرے۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تمام عملہ کورونا وائرس کے سلسلہ میں جاری کردہ ایس او پی کے مطابق کسانوں سے گندم کی خرید کا عمل مکمل کر رہا ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق انشاء اللہ حکومت کاشتکاروں سے اناج کا ایک ایک دانہ خریدنے کا اپنا وعدہ پورا کرے گی اور صوبہ میں فوڈ سیکیورٹی کا حصول یقینی بنانے کے سلسلہ میں ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے۔ صوبہ میں کاشتکاروں کی محنت کا صلہ اْن تک پہنچانے اور فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت و خوارک مل کر کام کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر خوارک علیم خان میرے بڑے بھائی ہیں،ہم باہمی مشاورت سے کاشتکاروں سے گندم کی خرید کا عمل ٹارگٹ کے مطابق کر رہے ہیں تاکہ اگلے سال بھی کسانوں کو سستا اور معیاری بیج مہیا ہو سکے اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے پنجاب کو اناج گھر بنایا جا سکے۔

مزید :

کامرس -