آئیوڈین ملے نمک کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی،ماہرین

آئیوڈین ملے نمک کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی،ماہرین

  

فیصل آباد (اے پی پی) آئیوڈین ملے نمک کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے لہٰذا خطرناک امراض سے بچنے کیلئے کھانوں میں آئیو ڈین ملے نمک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ فیصل آباد میڈیکل کالج یونیورسٹی کے ماہرین طب نے بتایاکہ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے گلہڑ کی بیماری سمیت پیدائشی نقائص گونگا و بہرہ پن، بھینگاپن، چھوٹا قد، دماغی سستی اور دیگر امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے-

لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی پچاس فیصد سے زائد آبادی میں آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے اور پیدا ہونے والے 72 فیصد بچے آئیوڈین کی کمی کے ساتھ زندگی کا سفر شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صرف شمالی علاقہ جات اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے بلکہ حقیقت میں ملک کے تقریبا تمام علاقوں میں آئیوڈین کی کمی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ روزانہ استعمال ہونے والے نمک میں آئیوڈین شامل ہونا چاہیے۔

مزید :

کامرس -