کورونا پر قابوپانے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدر آمد یقینی بنانا انتہائی ضروری، ڈاکٹر امجد علی

کورونا پر قابوپانے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدر آمد یقینی بنانا انتہائی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے سوات کے علاقے گڑھئی میں ٹیوب ویل کا افتتاح کیا جس کی تعمیر پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے، اس موقع پر منسٹر ہاؤسنگ خیبر پختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صاف پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو ممکن بنانے کے لئے موجودہ دور حکومت میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبہ میں صحت عامہ میں بہتری لائی جائے اور آلودہ پانی کے باعث شہریوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں صاف پانی فراہم کرنے کے حوالے سے کئی ایک منصوبے شروع کررکھے ہیں جن پر کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے شہریوں کو ایک ہوکر حکومتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا، ہم سب کے احتیاط سے اس وباء پر آسانی سے قابو پایا جاسکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -