ڈی سی لکی مروت کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

ڈی سی لکی مروت کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ اور تحصیلدار لکی مروت نے شام کے وقت کورونا وائرس کے سلسلے میں لئے گئے اقدامات کی نگرانی کی اور مختلف اڈوں اور بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بلا ضرورت لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی تاکیدکی گئی،غیر ضروری دکانوں کو بند کر دیا گیا اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -