ڈی سی کی ہدایت پر کوہاٹ میں صحت وصفائی کی کوششیں مزید تیز

ڈی سی کی ہدایت پر کوہاٹ میں صحت وصفائی کی کوششیں مزید تیز

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کرونا وباء سے جہاں ملک بھر کے تمام ادارے برسرپیکار ہیں وہاں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمان کی قیادت اور ہدایات کے تحت ضلعی انتظامی افسران,ٹی ایم ایز کوہاٹ,لاچی گمبٹ اور درہ آدم خیل کے علاوہ واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کمپنی کوہاٹ کے افسران اور عملہ کے ارکان جنگی بنیادوں پر میدان عمل میں مصروف ہیں۔اپنی روز مرہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ قرنطینہ مراکز،آئسولیشن وارڈز، ہسپتالوں،دفاتر،مساجد،بازاروں،متاثرہ گھروں اور محلوں اور دیگر پبلک مقامات پرڈس انفیکشن سپرے کا لا متناہی سلسلہ جاری ہے۔صحت اور صفائی کی کوششیں مزید تیز کردی گئی ہیں۔ مساجد میں تراویح کے دوران حکومتی ایس او پیز پر علما اور آئمہ مساجد کے ساتھ مشوروں اور مذاکرات کا وسیع سلسلہ جاری ہے۔لاک ڈاؤن اور سوشل ڈیسٹینسینگ پر آگاہی اور نفاذ کا سلسلہ بلا ناغہ زیر عمل ہے۔اسی طرح شہری سہولیات کی فراہمی،تجاوزات کے خاتمہ اور مہنگائی کی روک تھام کی کوششیں دن رات جاری ہیں۔اس سلسلے میں وسائل کی کمی،کرونا کے خطرات،موسم کی سختیاں وغیرہ ان افسران اور ورکرز کے عزائم کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ان اداروں کا مشن قومی مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -