مردان،گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4 قصاب جیل منتقل

مردان،گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4 قصاب جیل منتقل

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی انیلہ فہیم نے شیر گڑھ بازار اور تخت بھائی میں قصائیوں کے خلاف صفائی کی نا قص صورتحال اور زیادہ ریٹ لینے پر قانونی کاروائی کی گئی۔ قصائیوں کو ھدایت کی گئی کہ صفائی کے ساتھ سرکاری نرخ پر فروخت کو بھی یقینی بنایا جائے۔دوران کاروائی خلاف ورزی کرنے پر چار قصائیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی مردان نے گوشت کو جالی سے ڈھانپنے کی ہدایت کی اور قصائیوں اور سبزی فروشوں کو متنبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کرنے اور کم وزن دینے والوں کے ساتھ آہنی ھاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -