بلدیات کے ماتحت ادارے کرونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار

بلدیات کے ماتحت ادارے کرونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات کے ماتحت ادارے کروناوائرس کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکارہوگئے ہیں۔ کے ڈی اے اور کے ایم سی سمیت دیگر محکمے کے ملازمین تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے باعث نجی اداروں کے علاوہ بلدیاتی ادارے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایم ڈی اے، واٹربورڈ اور ایس بی سی اے ملازمین تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں۔واٹربورڈ، کے ڈی اے، کے ایم سی، ایم ڈی اے اور ایس بی سی اے نے اسپیشل گرانٹ مانگ لی۔ واٹربورڈ اور کے ڈی اے نے محکمہ بلدیات کو گرانٹ کے لیے خط لکھ دیا ہے۔بلدیات کے اداروں نے صرف تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 4ارب سے زائد کی رقم مانگ لی ہے۔کے ڈی اے حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران وصولیاں نہیں ہوئیں، ریکوری سمیت دیگر محکمے بند ہونے سے ادارے تنخواہ اور پینشن دینے سے قاصر ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -