فیصل آباد میں کرونا کی مشتبہ 28سالہ مریضہ جاں بحق

فیصل آباد میں کرونا کی مشتبہ 28سالہ مریضہ جاں بحق

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں ایک کرونا کی مشتبہ 28سالہ مریضہ جاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ایوب کالونی کی رہائشی طالب حسین کی بیوی 28سالہ سائرہ کو کرونا وائرس کی مشتبہ مریض ہونے کے باعث 23اپریل کو جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں منتقل کیا گیا تھا اس کی حتمی رپورٹ آنے سے قبل ہی سائرہ گذشتہ روز دم توڑ گئی اس کو گذشتہ روز ایوب کالونی کے قبرستان میں حکومتی ہدایات کے مطابق تدفین کر دی گئی۔ جبکہ فیصل آباد میں کرونا کے مریضوں کی بروقت رپورٹس حاصل کرنے کے لئے الائیڈ ہسپتال میں بنائی گئی لیبارٹری بھی غیر موثر ہو کر رہ گئی ہے فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیب میں روزانہ 250مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی گنجائش ہے لیکن متوفی سائرہ اپنی رپورٹ آنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گئی جس سے فیصل آباد میں قائم کی جانے والی لیبارٹری کی کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

مریضہ جاں بحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -