تخت بھائی میں 55 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی

تخت بھائی میں 55 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تخت بھائی کے علاقہ شاداب کالونی میں 55سالہ خاتون نے افطاری سے قبل کمرے کے اندر پستول سے فائرنگ کر دیا جس کو فوری طورپر ریسکیو1122نے مردان میڈیکل کمپلکس کو شدید زخمی حالت میں منتقل کر دیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی پولیس تھانہ تخت بھائی نے مقتولہ کی شوہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ شاداب کالونی میں 55سالہ خاتون زوجہ سید رحیم نا معلوم وجوہات کی بنا پر افطاری سے قبل گھر میں پڑے ہوئے پستول سے فائرنگ کرکے شدید زخمی ہو گئی جیسے ریسکیو1122نے ایم ایم سی منتقل کر دیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی پولیس تھانہ تخت بھائی نے مقتولہ کے شوہر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی