تخت بھائی،کرونا وائرس سے مشتبہ مریض چل بسا

تخت بھائی،کرونا وائرس سے مشتبہ مریض چل بسا

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تخت بھائی کے علاقہ ڈکو بابا کے رہائشی کرونا وائرس کے مشتبہ مریض چل بسا تخت بھائی میں کرونا وائرس کا پہلا شکار ہو گا یاد رہے مشتبہ مریض ٹی بی اور سینے کی بیماری میں پہلے سے مبتلا تھے مشتبہ مریض کو جمعرات کے روز تخت بھائی ہسپتال لایا گیا تھا اور تخت بھائی ہسپتال سے مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹرز پر ڈال کر جمعہ کے روز ہی انتقال کر گئے ان کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں ائے ہیں تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ ڈکو بابا کے رہائشی عنایت اللہ گل ولد بادام گل عمر 43سال کو گذشتہ روز تخت بھائی ہسپتال لایا گیا تھا یہاں پر ڈاکٹروں نے ان سے خون لیکر کرونا ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا ہے اور مریض کو انتہائی شدید حالت میں مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر مریض کو وینٹی لیٹرز پر ڈال کر علاج شروع کیا لیکن جمعہ کے روز وہ زندگی کی بازی ہار گئی تخت بھائی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کچکول کے مطابق مشتبہ مریض کو ٹی بی، سینے اور نمونیا کی بیماری پہلے سے لاحق تھی اور ہم نے شک کی بنیاد پر مردان ہسپتال منتقل کیا تھا ٹیسٹ انے کے بعد سب کچھ واضح ہو جائے گا مریض کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کوہاٹ سے چند روز قبل گاوں ایا تھا کوہاٹ میں محنت مزدوری کرتا تھا ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں احتیاطی تدابیر شروع کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -