کراچی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی،گرفتاردکانداروں کی ضمانتیں منظور

کراچی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی،گرفتاردکانداروں کی ضمانتیں منظور

  

کراچی (آئی این پی) مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر گرفتار 6 تاجروں کی عدالت نے درخواستِ ضمانت منظور کرلی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل عدالت نے پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

ضمانتیں منظور

مزید :

پشاورصفحہ آخر -