تاجروں کو ریلیف فنڈ دینے کیلئے دائر درخواست کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

تاجروں کو ریلیف فنڈ دینے کیلئے دائر درخواست کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں تاجروں کے کاروبار کی بندش میں متاثرہ تاجروں کو ریلیف فنڈ میں شامل کرنے کیلئے دائر درخواست کو خارج کرنے کے فیصلہ کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد 21 اپریل کو درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر نے کے ساتھ درخواست گزار کو 50ہزار روپے ہرجانہ بھی عائدکر دیا تھا،عدالتی تحریری فیصلہ میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار نعیم میر نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے اور بدنیتی کی بنیاد پر درخواست دائر کی، عدالتی وقت ضائع کیا، تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزارنعیم میر نے درخواست کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف اداروں کی توجہ دوسرے امور سے ہٹانے کی کوشش کی۔، عدالت نے کہا کہ چھوٹے بڑے کاروبار کھولنا حکومت کا صوابدیدی اختیار ہے، لاک ڈاؤن کے دوران درخواست گزار یا کسی بھی شخص کے پاس مثبت آئیڈیا ہو تو وہ حکومت سے براہ راست رجوع کر سکتا ہے۔

تحریری فیصلہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -