بلوچستان حکومت کادکانوں کے کرائے 2ماہ کیلئے مؤخر کرنے کا حکم
کوئٹہ(آن لائن)حکومت بلوچستان نے کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث صوبے میں دکانوں کے کرائے دو ماہ کے لیے مؤخر کر دئیے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران دو ماہ کے لیے دکانوں کے کرایوں کی وصولی موخر کرتے ہوئے احکامات دیے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق مالک دکان کرائے کی عدم ادائیگی پر دکان زبردستی اور غیر قانونی طور پر خالی نہیں کراسکتا، یہ احکامات 24 مارچ سے 24 مئی تک دو ماہ کے لیے ہوں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرایہ مانگنے یا دکان خالی کرانے والے جائیداد مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دکان کرایہ