لاہور ہائیکورٹ نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیاہے،پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 8 ڈویڑن اور 30 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عمرآن صفدر نے روسٹر جاری کردیاگیاہے،ترمیمی ججز روسٹر 27 اپریل سے 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کیلئے برقرار رہے گا۔
ترمیمی روسٹر