باڑہ،دکان میں آتشزدگی،قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

باڑہ،دکان میں آتشزدگی،قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ بازار کے شیخان مارکیٹ میں برتنوں کا دوکان رات کے وقت بجلی کے شارٹ سرکٹ سے جل کر پورا سامان خاکستر ہوا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران مالک دوکان اسحاق آفریدی نے کہا کہ میرے برتنوں کے دوکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے تھوڑی دیر میں پورا دوکان لپیٹ میں آیا اور دوکان کے اندر روز مرہ زندگی کے اشیا برتن جل کر ناکارہ ہو چکے ہیں۔مارکیٹ کے چوکیدار نے ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے دوکان پہنچ کر آگ کے شعلوں پر قابو پالیا۔اسحاق آفریدی نے مزید کہا کہ دوبارہ دوکان کیلئے سامان خریدنا میرے استطاعت میں نہیں۔اور میرے گھر کے اخراجات کا مذکورہ دوکان واحد ذریعہ معاش تھا۔ ا سحاق آفریدی نے حکومتی مالی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ حلال روزگار کا پہیہ دوبارہ سے شروع ہو جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -