شیر گڑھ پولیس ان ایکشن، 13ملزمان گرفتار

شیر گڑھ پولیس ان ایکشن، 13ملزمان گرفتار

  

تخت بھائی ( احمد زادہ مہمندسے) شیر گڑھ پولیس نے دوگینگز کے 13 افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا،گرفتارگینگز کے مابین تنازعہ آراضی چل رہا تھا پولیس کو اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرنے پر دونوں فریقین کو بڑے خونی تصادم سے بچا لیاتفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ شیر گڑھ کی حدود اکبر بانڈہ قطب گڑھ میں دو گینگز کے مابین تنازعہ آراضی چل رہا تھا جسمیں دونوں فریق نے اسلحہ اٹھا کر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیاپولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہنچ گئی اور موقع سے اسلحہ سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی بشیر احمد نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے ایکدوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری کیا تھا کہ پولیس نے انکو گھیرلیا اور انکے قبضہ سے 03 کلاشنکوف،03 M-16، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس سمیت بھرے میگزین برآمد کرلئے گئے۔ گرفتارگینگزمیں نوشاد علی وغیرہ اور ممریز وغیرہ کے خلاف تھانہ شیر گڑھ میں مقدمہ درج کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -