کورونا سے خوفزدہ لاہور یوں کیلئے واسا نے نئی مصیبت کھڑی کر دی

  کورونا سے خوفزدہ لاہور یوں کیلئے واسا نے نئی مصیبت کھڑی کر دی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں کورونا وباء کے خوف سے گھروں میں بیٹھے شہریوں کیلئے واسا نے ایک اور مصیبت پیدا کر دی۔ شہر بھر کے اکثر علاقوں میں سحر و افطار کے دوران شہریوں کو بدبو دار،گندہ اور تعفن زدہ پانی استعمال کرنے پر مجبورکر دیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے آغاز میں ہی واسا نے شہریوں کو ایک اور امتحان میں ڈالتے ہوئے انہیں صاف پانی کی بجائے بدبو د ا ر،گندہ اور تعفن زدہ پانی فراہم کرنا شروع کر دیا ہے،ایسے علاقوں میں ساندہ،آؤٹ فال روڈ،نیلی بار چوک سمیت راوی روڈ سے منسلک علاقے سمادھی گنگا رام،مالی پورہ،امین پارک،بند روڈ،باغ منشی لدھا اور دیگر شامل ہیں،جہاں مکین آلودہ،بدبودار اور تعفن زدہ پانی استعما ل کرنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اوپر سے واسا نے ہمیں ماہ رمضا ن میں بدبودار،آلودہ اور غلاظت سے بھر پور پانی استعمال کرنے کیلئے سپلائی کرنا شروع کر دیا ہے۔جس سے لوگ پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکام بالا فوری نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کو فوری طور پر حل کریں، کہیں خدا نخواستہ کوئی اور وباء شہر میں نہ پھوٹ پڑے۔

واسا مصیبت

مزید :

صفحہ آخر -