امریکی جنگی بحری بیڑے کے مزید 18 اہلکار کروناکا شکار

امریکی جنگی بحری بیڑے کے مزید 18 اہلکار کروناکا شکار

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکی جنگی بحری بیڑے کے مزید 18 اہلکار کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ میں تعینات 18 اہلکار کرونا کے مریض بن چکے ہیں جبکہ کرونا کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل تیوڈور روزویلٹ نامی نیو کلیئر ہتھیار سے لیس امریکی بحری بیڑے کے عملے میں 550 سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں پانچ ہزار افراد سوار ہیں۔

امریکی اہلکار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -