شیخ رشید شہبازشریف کے غم سے باہر نکلیں،مریم اورنگزیب

        شیخ رشید شہبازشریف کے غم سے باہر نکلیں،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید صاحب کے بیانات چینی سکینڈل رپورٹ میں تاخیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،شیخ رشید صاحب کورونا سے مرتے عوام پر توجہ دیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی طرح شہبازشریف کے غم سے باہر نکلیں،شیخ رشید کی سیاست کا جنازہ اس دن نکل گیا تھا جس دن انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کے ساتھ غداری کی تھی،شیخ رشید صاحب20 برس سے اپنی سیاست کامردہ ہر نئی جماعت کے کاندھے پر اٹھائے پھررہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ شیخ رشید صاحب کورونا سے مرتے عوام پر توجہ دیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی طرح شہبازشریف کے غم سے باہر نکلیں۔شیخ رشید صاحب کی سیاست کا جنازہ اس دن نکل گیا تھا جس دن انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کے ساتھ غداری کی تھی،شیخ رشید صاحب20 برس سے اپنی سیاست کامردہ ہر نئی جماعت کے کاندھے پر اٹھائے پھررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید صاحب کے بیانات چینی سکینڈل رپورٹ میں تاخیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔شیخ رشید صاحب کورونا سے مرتے عوام پر توجہ دیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی طرح شہبازشریف کے غم سے باہر نکلیں۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف پر سنگ دشنام پھینکنے والے سازشی کہلائے اور ہمیشہ ناکام ونامراد ہوئے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف بیانات سے حکومت کی کرپشن، نالائقی اور بے حسی چھپ نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کے خلاف جھوٹے بیانات پر کارکنان مشتعل ہوئے تو اس کے ذمہ دار شیخ رشید صاحب ہوں گے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -