چین نے بندروں پر کورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ کرلیا

  چین نے بندروں پر کورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ کرلیا

  

بیجنگ(آن لائن)چین نے بندروں پر کورونا ویکسین کا کامیاب تجربہ کرلیا، چینی دواساز کمپنی نے کورونا وائرس بندروں میں شامل کرنے کے 7 روز بعد ویکسین کے انجیکشن لگائے،جس سے ان بندروں کے پھیپھڑوں میں کوئی کورونا علامت ظاہر نہیں ہوئی، بندر انفیکشن اور سائیڈ افیکٹس سے بھی محفوظ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار چینی لیبارٹری میں تیار کی جانے والی ویکسین کے8 بندروں پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں۔سائنس میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق چینی دواساز کمپنی نے اپنے اعدادوشمار سے متعلق بتایا کہ ویکسین کا بندروں کی ایسی اقسام پر تجربہ کیا گیا جس کے معدوم ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان بندوں میں 8 کو ویکسین کی دو مختلف مقدار انجیکشن کے ذریعے دی گئی۔ لیکن تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ ان میں انفیکشن بھی ختم ہوگئی اور کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوا۔

چین

مزید :

صفحہ آخر -