کورونا وائرس کو کسی سے منسوب کرنا بین الاقوامی تعاون کیلئے سازگار نہیں، سلک روڈ رھنک ٹینک ایسوسی ایشن

کورونا وائرس کو کسی سے منسوب کرنا بین الاقوامی تعاون کیلئے سازگار نہیں، سلک ...

  

بیجنگ(شِنہوا)سلک روڈ تھنک ٹینک ایسوسی ایشن کے بین الاقوامی مشاورتی بورڈ نے ویڈیو کانفرنسنگ کا انعقاد کیا اورایک بیان میں نوول کروناوائرس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔”عالمی سطح پر صحت عامہ کے تحفظ سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ہیلتھ سلک روڈ کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے“کے موضوع پرہونے والے اس اجلاس میں ایران، فرانس، اٹلی، مصر اور یونان سے10سے زائد ممالک کے 30 سے زائد سیاست دانوں اور اسکالرز نے شرکت کی۔بیان کے مطابق نوول کروناوائرس کی شکل میں انسانیت کی صحت اور عالمی امن و ترقی دونوں کیلئے انتہائی فوری نوعیت کیاور سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں۔خطرات اور چیلنجز کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے لیے مضبوط یکجہتی اور تعاون کی خاطر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے وژن پر عمل کرنے کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو پوری طرح سے تسلیم کیا جانا چاہئے کہ وائرس کے ماخذ کا پتہ لگانا سائنسی نوعیت کا معاملہ ہے اور وائرس کو کسی سے منسوب کرنا نوول کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی تعاون کے لئے کسی بھی طرح سے سازگار نہیں ہوسکتا۔سائنسی نقطہ نظر کے ساتھ ابتدائی پیش رفت کیلئے مشترکہ تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے اور صحت عامہ کے امور کو سیاسی طورپر آلودہ کرنے کی مخالفت، کوویڈ-19 کے بہانے دوسرے ممالک کو بدنام کرنے اور کسی بھی ملک،علاقے یا نسل کے خلاف امتیازی بیانات اور طریقوں کی مخالفت کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جانی چاہئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی ادارہ صحت کی بامقصد،سائنسی اورمنصفانہ موقف کے ساتھ اس کے فرائض اور ذمہ داریوں کو اہلیت کے ساتھ انجام دینے سمیت بین الاقوامی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اس کے قائدانہ کردارکو سراہتے ہیں۔بیان میں کوویڈ -19کے خلاف جنگ میں ترقی پزیر ممالک کی بھرپور مدد،تجارت اور سرمایہ کاری ماحول کو مستحکم کرنے، منڈیوں کی کشادگی کو برقرار رکھنے اور لاجسٹک نیٹ ورک کی مدد کی ضرورت پرزوردیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ تمام ملک خصوصا بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو(بی آر آئی)کے شراکت دار ممالک جرات، یکجہتی اور دانشمندی کے ساتھ اس وبا کو شکست دینیکیلئے اپنے عزم اور اعتماد کومضبوط کریں تاکہ کوویڈ-19 کے خلاف جنگ لڑنے میں حاصل ہونیوالے تجربوں سے بی آر آئی تعاون میں زیادہ عظیم کامیابیوں کا راستہ ہموار کرے جو حقیقت میں تمام انسانیت کے ایک روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو۔

سلک روڈ تھنک ٹینک

مزید :

صفحہ آخر -